بین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی، یورپ سب سے زیادہ متاثر

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور88,965 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پاکستان میں اکتالیس سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اور 63 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دنیا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ ہزار تین سو سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

یورپ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران چھتیس سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں مجموعی طور پر14,797 اموات ہوچکی ہیں اور چار لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ نیو یارک وائرس کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سب سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے سبب مزید نو سو اڑتیس افراد ہوگئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں ہلاکتیں سات سو سینتالیس کے اضافے سے14,792 ہوگئی ہے اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد متاثر ہیں۔جرمنی میں ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور2,349 ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے سبب مزید پانچ سو بیالیس افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور مجموعی تعداد سترہ ہزار چھ سو تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایک لاکھ انتالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے مزید پانچ سو اکتالیس افراد چل بسےاورمجموعی طور پر دس ہزار آٹھ سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں۔

Related Articles

Back to top button