بین الاقوامی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ کیوں روک دی؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کی مخالفت کی پاداش میں ڈبلیو ایچ او کو کی جانے والی فنڈنگ روک دی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ملک امریکا کے صدر نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا پر بہت دیر سے ایکشن لیا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکا سے بہت زیادہ فنڈز ملتے تھے اس کے باوجود ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے امریکا کی جانب سے سفری پابندی کی مخالفت کی تھی جبکہ چین اور یورپ پر سفری پابندی کا فیصلہ درست وقت پر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ عرصے میں ڈبلیو ایچ او فنڈز دینے کے بارے میں بھی سوچیں گے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کو 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وائرس نے چین سے نکل کر 13 گناہ تیزی سے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا تھا

Related Articles

Back to top button