بین الاقوامی

سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے حوالے سے سنگین خدشے کا امکان ظاہر کر دیا

سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،795 ہو گئی جبکہ 41 افراد موذی مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سعودی شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سعودی وزیر صحت نے کہا کہ وبا پھیلنے کی بڑی وجہ لوگوں کا حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے اور اگر اب بھی سعودی شہریوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو حالات محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔

سعودی وزیر نے آگاہ کیا کہ حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ سعودی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے 7 ارب ریال کی رقم مختص کر دی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کیسز چودہ لاکھ تیس ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ 82,074 اموات ہوئی ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں اب تک چارلاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا نے اٹلی، فرانس، امریکہ، برطانیہ اور اسپین میں تباہی مچا دی ہے جہاں ایک ہی روز میں پانچ ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ پانچ ممالک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چین نے کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں چھہتر روزہ لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار نو سو ستر افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا کے کیسز 2 لاکھ تک جانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

سعودی وزیر صحت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سعودی عرب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2،795 ہو گئی جبکہ 41 افراد موذی مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو خبردار کیا کہ سعودی شہریوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سعودی وزیر صحت نے کہا کہ وبا پھیلنے کی بڑی وجہ لوگوں کا حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنا ہے اور اگر اب بھی سعودی شہریوں نے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کیا تو حالات محکمہ صحت کے قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔

سعودی وزیر نے آگاہ کیا کہ حکومت وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جبکہ سعودی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے 7 ارب ریال کی رقم مختص کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button