بین الاقوامی

کس ملک نے دنیا کے سب سے بڑے فلاحی پیکج کااعلان کردیا؟ امریکی حکومت بھی حیران

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں بے چینی اور اضطراب پھیل رہا ہے۔ ایسے میں جہاں دنیا کی بڑی بڑی ریاستوں نے اپنے شہریوں کی فلاح کیلئے اقدامات کئے ہیں وہیں جاپان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے منگل کو کورونا وائرس ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے جسے انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا فلاحی پیکج بھی قرار دیا ہے۔

جاپان میں اس وقت کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 93افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم ایک ٹریلین ڈالرز یعنی ایک ہزار ارب ڈالرز کے ایمرجنسی پلان کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

خیال رہے امریکا نے تینتیس کروڑ لوگوں کیلئے دو ٹریلین ڈالرز کا جبکہ جاپان نے بارہ کروڑ لوگوں کیلئے ایک ٹریلین ڈالرز کا اعلان کیاہے۔

برطانیہ نے اس وائرس سے بچاؤ کیلئے تین سو نوے ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کررکھا ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button