بین الاقوامی

برطانیہ میں‌ لیبر پارٹی نے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا

برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے اپنے لیڈر کا انتخاب کرلیا۔

لیبر پارٹی نے قیادت ’سرکیئر سٹارمر‘ کو دی جو الیکشن میں جماعت کی نمائندگی کریں گے اور اب وہی قائد حزبِ اختلاف بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں ناکامی کے بعد لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے پارٹی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جیرمی کوربن کے مستعفی ہونے کے بعد لیبر پارٹی میں جنوری سے قیادت کے لیے انتخاب جاری تھے جس میں پارٹی کے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ممبران نے حصہ لیا اور حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

سرکیئرسٹارمر نے 2 لاکھ 75 ہزار 780 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ اُن کی مخالف امیدوار ربیکا لونگ بیلی 1 لاکھ 35 ہزار ووٹ حاصل کرسکیں۔

لیبرپارٹی کی جانب سے انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا جس کے مطابق پارٹی کی قیادت سرکیئر سٹارمر کریں گے جبکہ شیڈو ایجوکیشن سیکریٹری انجیلا رائینر ڈپٹی لیڈر ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button