بین الاقوامی

کورونا لاک ڈاؤن: سعودی محکمہِ شہری دفاع نے بڑا بیان جاری کر دیا

سعودی محکمہ شہری دفاع نے کورونا وائرس کے سبب گھروں میں موجود افراد کے لیے حفاظتی اقدامات کی مہم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے کرفیو یا لاک ڈاؤن کے سبب مستقل گھروں میں موجود افراد کے لیے حفاظتی اقدامات کی مہم کا آغاز کیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جاری مہم کا مقصد کورونا کے باعث گھروں میں موجود افراد کو مختلف خطرات کے بارے میں آگاہی دینا ہے جن میں کچن میں موجود گیس سیلنڈر یا بجلی سے چلنے والے دیگر آلات کا محفوظ طریقے سے استعمال شامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل سلیمان بن عبداللہ العمرو کے مطابق عام شہریوں اور غیرملکیوں کو ایک خاص مقصد کے تحت گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے لیے چلائی جانے والی یہ مہم تین ہفتے تک جاری رہے گی۔محکمہ شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ مہم میں حصہ لینے والے افراد اور بہترین طریقے سے مختلف ہدایات فراہم کرنے والوں کے لیے مختلف قسم کے انعامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی محکمہ صحت نے بھی سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن کے اشتراک سے ایک مہم چلا رکھی ہے جس کا مقصد بزرگ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button