بین الاقوامی

امریکی صدر ٹرمپ کس بات پر اڑ گئے؟ طبی ماہرین کی ہدایات بھی رد کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے شہریوں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسکس استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود پہننے سے انکار کر کردیا ہے۔

امریکی صدر نے اپنی بیوی میلانیا کا ماسک استعمال کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ میلانیا ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹویٹ کیاکہ ہر کوئی سماجی فاصلہ قائم کرے اور چہرے پر ماسک پہنے۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔

وائٹ ہاؤس میں روازنہ کی بنیاد کوروناٹاسک فورس کے متعلق دینے جانے والی بریفنگ میں امریکی صدر کو مشورہ دیا گیا کہ بہت سارے وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں آپ ماسک استعمال کریں۔ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں نہیں پہنوں گا، میں ٹھیک ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے دفتر میں ماسک پہن کر صدور، وزرائے اعظم، ڈکٹیٹر، بادشاہ اور ملکہ کا استقبال نہیں کرنا چاہتا۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ کیوں لیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا اور دوسری مرتبہ بھی منفی آیا ہے۔

Related Articles

Back to top button