بین الاقوامی

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ترکی کا بڑا فیصلہ، ترک صدر رجب طیب اردگان نے اہم اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا

ترکی میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر 20 سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

 ترک  صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جن نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں کہا گیا ہے کہ 20 سال سے کم عمرکے افراد کو بھی 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی طرح گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رجب طیب ایردوان نے نئے اقدامات کا اعلان علمی کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کے بعد متعلقہ اداروں سے صلاح و مشورے کی روشنی میں کیا ہے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلان کردہ نئے اقدامات پر عمل درآمد نصف شب سے شروع ہو جائے گا۔ انہی اقدامات کے تحت ملک کے 31 شہروں میں 15 دن کے لیے گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بند رہے گی۔

ترکی میں تمام شہریوں پر واضح کیا گیا ہے کہ گھروں سے باہر جانے والے افراد لازمی طور پر ماسک پہنیں گے وگرنہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے اور سزا کا سامنا کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں حالات کے معمول پر آنے کا دراومدار 83 ملین افراد کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 69 افراد نے موت کو گلے لگایا ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 425 ہو گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button