بین الاقوامی

کورونا سے صحتیاب افراد کے خون سے دوائی تیار کرنے کا عمل شروع، اہم خبر سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

رو س نے کورونا وائرس سےصحتیاب ہونے والوں کے خون سے پلازمہ لےکر دوا کی تیاری شروع کردی۔

روسی سائنسدان کا کہنا ہے کہ علاج کے لیے کورونا وائرس سےصحتیاب افراد کے خون کے 500 ملی لیٹر پلازمہ کی ضرورت ہوگی کیونکہ دوا صحتیاب افراد کےخون کے پلازمہ سے اینٹی وائرل امیونوگلوبلین حاصل کرکے تیارکی جائے گی۔

روسی سائنسدان نے بتایا کہ دوا کی تیاری کے لیے سائنسدانوں کو 76 ہزار ڈالر سے زائدکی خطیر رقم درکار ہوگی اور اس کی تیاری میں 30 دن لگیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے سائنسدان مہلک کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

اس سے قبل امریکا میں بھی ایک رضا کار کو تجرباتی طور پر کورونا وائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے جب کہ آسٹریلیا اور اسرائیل کے ماہرین نے دعوٰی کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں۔

چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک پر حملہ کرچکا ہے جس میں امریکا، یورپی ممالک، سعودی عرب، ایران، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button