بین الاقوامی

101 سالہ خاتون کوروناوائرس کو شکست دینے میں کامیاب، اسپتال انتظامیہ نے اس خبر کوامید کی کرن قرار دیا

نیدرلینڈز میں 101 سالہ معمر خاتون نے بھی کوروناوائرس کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی دو معمر خواتین کوروناوائرس سے لڑ کر مکمل طور پر صحت یاب ہوئیں۔ اسپتال انتظامیہ نے اس خبر کو کروناوائرس کے خلاف امید کی کرن قرار دیا۔

رپورٹ میں بوڑھی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا البتہ کہا گیا ہے ان کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے وبائی مرض کا جم کر مقابلہ کیا اور صحت یاب ہوئیں۔

مذکورہ خاتون کا علاج نیدرلینڈز میں ’’جیسلینڈ‘‘ نامی اسپتال میں ہوا، عمر زیادہ ہونے کے باعث گھر میں نرنس بھیجی جائیں گی جو مسلسل کئی دنوں تک ان کی دیکھ بھال کریں گی۔ تاہم وہ مکمل صحت یاب ہیں۔

دوسری جانب  اٹلی میں بھی ایک 6 ماہ کی بچی اور ایک 102 سالہ خاتون کرونا وائرس کو شکست دینے کے بعد گھر لوٹ آئیں، ڈاکٹرز نے ان دونوں کو امید کی کرن قرار دیا ہے۔

قبل ازیں 28 مارچ کو سوئٹزر لینڈ میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی 95 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مرنے سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں تھیں، تاہم اس موذی وائرس کے خلاف جنگ جیت کر وہ بے حد خوش ہیں۔

Related Articles

Back to top button