بین الاقوامی

کورونا وائرس: اقوام متحدہ کی 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز

اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دے دی اور کہا کمزورمعیشتوں کوکوروناوائرس سے نمٹنے کیلئےپچیس کھرب ڈالرتک کی مدد فراہم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترقی پذیرممالک میں صحت کےشعبےمیں بحران ان نظرآنا شروع ہوگا، اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے 4 نکاتی پلان تجویزکردیا، جس میں کمزور معیشتوں میں 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کمزورمعیشتوں کو آئی ایم ایف کےذریعہ فنڈنگ فراہم کی جائے اور مشکل صورتحال سے دو چار ممالک سے قرض واپس کو منجمد کیا جائے، اس سےمعاشی طورپرکمزور ممالک کو خاطرخواہ ریلیف ملے گا۔

پلان میں کہا گیا ہے کہ قرض پرویسا ہی فیصلہ لیا جائے، جو دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کیلئے لیا گیا تھا، دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمنی کا آدھا قرضہ کینسل کردیا گیا تھا، اسی طرز پر رواں سال 10 کھرب ڈالر کے قرضے معاف کئے جانے چاہئیں۔

اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ اس کےعلاوہ کمزورممالک میں صحت اورسماجی ریلیف کے پروگرامزمیں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونی چاہیئے اور ترقی پذیرممالک کی حکومتیں سرمائے کے انخلاء کو روکنے کیلئے حکمت علمی تیار کریں۔

تجویز کردہ پلان میں کہا گیا ہے کہ کمزور معیشتوں کو کورونا سے نمٹنے کیلئے مدد میں 25کھرب ڈالر درکار ہوں گے۔

اس سے قبل سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کورونا وائرس کو جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے بڑا امتحان قرار دیا تھا۔

اقوام متحدہ کا کہنا تھا پاکستان سیمت ترقی پذیرممالک کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی حالات سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ کوروناوائرس نقصان سےنمٹنے کے لیے مجموعی طور پر کھرب ڈالر تک کے معاون پیکیج کی ضرورت ہوگی، اقوام پاکستان،ارجنٹائن اور افریقہ کے صحرائی ممالک کو ’خوفناک امتزاج‘ کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں ہلاک افراد کی تعداد 42 ہزار پانچ سودس تک پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرافراد کی تعدادآٹھ لاکھ باسٹھ ہزارچارسوپچانوے ہے۔

Related Articles

Back to top button