بین الاقوامی

ہلاکت خیز کورونا کے وار جاری، فرانس ایک دن میں مزید 7،578 افراد متاثر

فرانس میں ہلاکت خیز وبا کورونا وائرس نے ایک دن میں مزید سات ہزار پانچ سو 78 افراد کو متاثر کردیا، مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاوہ برطانیہ میں بھی گزشتہ چار سو افراد کورونا وائرس کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، وبائی مرض نے برطانیہ، امریکا سمیت یورپی ممالک میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔

فرانس کے ڈائریکٹر جنرل صحت کا کہنا تھا کہ کرونا سے گزشتہ چوبیس 24 گھنٹوں کے دوران 500 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہارے، کورونا  سے فرانس میں اموات کی تعداد 3 ہزار 523 ہوگئی جبکہ 52 ہزار 128 افراد متاثر ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس  سے متاثرہ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم ابھی تک 9 ہزار 444 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے اٹلی میں سب سے زیادہ انسانوں کی جان لی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 39 ہوگئی ہے اور اموات 42 ہزار 158 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شفا پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 100 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 578 ہوگئی اور وائرس سے 3 ہزار 890 افراد ہلاک ہوگئے۔

Related Articles

Back to top button