بین الاقوامی

کورونا وائرس: برطانیہ میں ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 400 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد 400 ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے برطانیہ میں ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات 400 ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1789 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں انتقال کرجانے والے تمام مریضوں کی عمریں 19 سے 98 برس کے درمیان تھیں۔

برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 180 افراد انتقال کرگئے تھے جبکہ اتوار کے روز مرنے والوں کی تعداد 209 ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 200 ہوگئی ہے اور اموات 40 ہزار 633 ہوگئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 333 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 750 ہوگئی ہے اور وائرس سے 3 ہزار 402 افراد ہلاک ہوگئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 12 ہزار 428 سے تجاوز کرگئی ہے، کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 792 ہے، اسپین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 94 ہزار 417 ہوگئی، اسپین میں اموات کی تعداد 8 ہزار 189 ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button