بین الاقوامی

کورونا وائرس: جرمنی کا احسن اقدام، فرانس اور اٹلی کیلئے فضائی اسپتال فراہم کردیا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مریضوں کے بروقت علاج و معالجے اور دیکھ بھال کیلئے جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کیلئے فضائی اسپتال فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کرتے ہوئے کورونا وائرس مریضوں کے علاج کیلئے اپنے اسپتالوں کے دروازے کھول دئے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک بڑے طیارے میں قائم اسپتال میں فرانس اور اٹلی سے کووڈ 19 مریضوں کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس کو بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا خوف پوری دنیا پر طاری ہے اور تقریبا سبھی ممالک اس عالمی وبا کی زد میں ہیں۔ اس خوف کے ماحول میں جرمنی نے فرانس اور اٹلی کی مدد کیلئے ایک بڑی سہولت فراہم کردی،ایئر بس 310طیارے میں جدید طبی سہولیات ک اانتظام کیا گیا ہے۔

 حال ہی میں ایک اسپیشل فلائٹ کووڈ 19 سے بری طرح متاثر یوروپی ممالک سے کورونا متاثرین کو ائیر لفٹ کرانے کیلئے بھیجی گئی تھی۔

کووڈ 19 کے مریضوں کو مشرقی فرانس کے شہر سے جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس فضائی اسپتال کے ذریعے فرانس کوروانا وائرس کے مریضوں کو دیگر مقامات پر منتقل کررہا ہے۔

Related Articles

Back to top button