بین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا سے 37815 ہلاکتیں، ایک لاکھ پنسٹھ ہزار سے زائد افراد صحتیاب

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ اسی ہزارسے تجاوز کر گئی جب کہ37815 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں ایک لاکھ پنسٹھ ہزار سے زائد افراد نے جان لیوا بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ چین میں پچھتر، اسپین میں ساڑھے سولہ ہزار سے زائد مریض اسپتال سے ڈسچارج ہوئے۔ اٹلی میں چودہ، ایران میں تیرہ اور امریکہ میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ہلاکتیں تین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

نیویارک میں بارہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کورونا سے جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

اٹلی میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور چوبیس گھنٹوں میں مزید آٹھ سو بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ملک میں جاری لاک ڈاون میں بارہ اپریل تک توسیع کردی گئی۔

اسپین میں ایک ہی دن میں مزید نوسو تیرہ افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد سات ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

فرانس میں تین ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور جرمنی میں چھیاسٹھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں چودہ سو سے بڑھ گئی ہیں جب کہ بائیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Related Articles

Back to top button