بین الاقوامی

کورونا وائرس: برطانوی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا، برطانیہ سمیت کئی ملکوں کے شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے برطانوی شہریوں کو مختلف ممالک سے واپس لایا جائے گا، چارٹرڈ فلائٹس پر ساڑے 7 کروڑ پاؤنڈز خرچ کیے جائیں گے۔ لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں برطانوی شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں امریکا کے بھی ہزاروں شہری مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں البتہ اب تک ٹرمپ انتظامیہ نے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کوئی کوئی حکمت عملی واضح نہیں کی۔

اپنے حالیہ بیان میں امریکی قانون دانوں کا کہنا تھا کہ جو امریکی شہری دیگر ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی مدد کے لیے سفارت اور قونصل خانوں کی جانب سے کوئی خاطر خواہ حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی۔

امریکی ڈیموکریٹک قانون سازوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو خصوصی خط لکھا جس میں انہوں نے کروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں پھنسے شہریوں کے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button