بین الاقوامی

کورونا وائرس سے پوری دنیا میں دن بدن متاثرین کی تعداد بڑھنے لگیں، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 سو سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد اموات ہوئیں امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2229 تک پہنچ گئی۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔

اسپین میں بھی کورونا وائرس کی حملے میں شدت برقرار ہے اور گزشتہ روز 844 افراد موت کا شکار ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 900 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہزار کی حد سے بڑھ گئی۔

جرمنی میں اموات کی تعداد 455 ہو گئی جبکہ انتہائی سیریس افراد کی تعداد 15 سو سے تجاوز کر گئی۔ چین میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 300 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 439 ہے۔

 

Related Articles

Back to top button