بین الاقوامی

ریاض پر پھر میزائل حملے، خوف و ہراس پھیل گیا

ریاض پھر میزائل کی تباہی سے بال بال بچ گیا، سعودی حکام نے ریاض اور جزان پر میزائل داغے جانے کی تصدیق کر دی۔

سعودی عرب میں بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق میزائلہ حملہ امریکی میزائل دفاعی سسٹم کی مدد سے روکا گیا، میزائل حملوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سائرن بجنا شروع ہو گئے۔

اس سے پہلے بھی سعودی عرب پر کئی میزائل داغے گئے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی صبح یمن میں عرب اتحادی فورسز نے یمن کے مغربی علاقے میں حوثی باغیوں کا ڈرون گرایا تھا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ چوتھا ڈرون تھا جسے مار گرایا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button