بین الاقوامی

کورونا وائرس نے شاہی خاندان کے ایک اہم فرد کی جان لے لی، عالمی دنیا صدمے سے دوچار

اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق 86 سالہ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارماشاہی گھرانے سے تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی فہرست میں اسپین صرف اٹلی سے پیچھے ہے جہاں تقریباً 6000 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کس ملک کو بند کرنے کا فیصلہ؟ اہم تفصیلات سامنے

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 30 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button