بین الاقوامی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کس ملک کو بند کرنے کا فیصلہ؟ اہم تفصیلات سامنے

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپین کے وزیر اعظم نے کل سے پورا ملک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اسپین کے وزیر اعطم پیدرو سانچز نے پیر سے پورا ملک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

پیدرو سانچز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اشیائے ضروریہ کے علاوہ ہر قسم کی خرید و فروخت بند رہے گی اور کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسپین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث سخت فیصلہ کرنا پڑے گا کیونکہ کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسپین میں کورونا کے کیسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ تقریباً 6 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو کر چل بسی ہیں۔ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارما شاہی گھرانے سے تھا۔

مزید پڑھیں: ووہان سے بڑی خوشخبری آ گئی، لاک ڈاؤن میں نرمی اور معمولات زندگی بحال ہونے لگے

واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کا سب سے پہلا مرکز بننے والے چینی شہر ووہان میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور زندگی بتدریج معمول پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button