بین الاقوامی

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، پولیس کی عوام پر گولیوں کی بوچھاڑ

کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن، خلاف ورزی پر پولیس نے عوام پر ’’ رَبر‘‘ کی گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ العمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے عوام پر ’’ رَبر‘‘ کی گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے خطرے کے باعث جنوبی افریقہ میں بھی لاک ڈاؤن ہے تاہم عوام کو گھروں تک محدود کرنے میں انتظامیہ ناکام نظر آرہی ہے۔

افریقی پولیس گشت کے دوران عوامی مراکز پر جمع ہونے والے افراد پر ربر کی گولیاں فائر کررہی ہے تاکہ وہ خوف کے باعث گھروں میں خود کو محفوظ رکھیں۔ تاہم اس کے باوجود عوام مہلک وائرس کی ہولناکی کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے عوام کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد سیلف آئسولیشن اختیار کریں، صرف اشیاء خوردونوش کی خریداری اور اتہائی ناگہانی صورت حال کے تحت عوام کو باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ عوامی مقامات پر عوام کو فاصلہ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

جبکہ عوام حکومتی احکامات کو کسی خاطر میں نہیں لارہے۔ پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جو گروہ کی شکل میں نظر آنے والے افراد پر ربر کی گولیاں فائر کررہی ہے۔

Related Articles

Back to top button