بین الاقوامی

کورونا وائرس: چینی صدر نے ٹرمپ کو مدد کی پیشکش کر دی

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا کے پہلے نمبر پر آنے کے بعد چینی صدر نے ٹرمپ کو مدد کی پیشکش کردی اور کہا امید ہے واشنگٹن چینی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرےگا۔

امریکا نےکورونا وائرس کےمتاثرین کی تعداد میں چین کو پیچھے چھوڑدیا، اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ، جس میں کوروناوائرس پرگفتگو ہوئی اور کوروناخطرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نےامریکاکومدد کی پیشکش کی اور کہا وائرس کامقابلہ کرنےکیلئےچین امریکا کو اکٹھا ہونا پڑے گا، وباپھیلنےپرشفاف طریقےسےسب کوآگاہ کیا، امیدہےواشنگٹن چینی شہریوں کی حفاظت کےلیےاقدامات کرے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چینی صدر شی جن پنگ سے کورونا وائرس سے متعلق بات اچھی رہی، چینی صدر سے تیزی سے پھیلنے والے وائرس پرتفصیل سے بات ہوئی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین وائرس سے گزرچکا ہے اور اس کو اچھی طرح سمجھتا ہے ، چین اور امریکا ملکر اس پر کام کر رہے ہیں ، دنیا اس وقت چھپے ہوئے دشمن کیخلاف حالات جنگ میں ہے، ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔

خیال رہے سپرپاورامریکا وائرس کا نیا مرکزبن گیا ہے ، امریکا بھرمیں وائرس سے متاثرین کی تعداد پچاسی ہزارسے تجاوزکرگئی جبکہ تیرہ سو افراد لقمہ اجل بنے۔ریاست نیویارک میں سب سے زیادہ اڑتیس ہزار کیسزرپورٹ ہوئےاورچارسو چھیاسٹھ اموات ہوئیں۔

Related Articles

Back to top button