بین الاقوامی

کورونا وائرس، لندن میں فوج کی مدد سے عارضی اسپتال بنانے کا کام شروع

کورونا وائرس کے پیش نظر برطانوی دارالحکومت میں فوج کی مدد سے عارضی اسپتال بنانے کا کام شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ممکنہ طور پر تیار کیے جانے والے عارضی اسپتال میں 4ہزار مریضوں کی گنجائش ہوگی۔ اسپتال میں ابتدائی طور پر 500وینٹی لیٹر لگائے جائیں گے۔

عارضی اسپتال لندن کے ایکسیل سینٹر میں قائم کیا جارہا ہے۔ عارضی اسپتال میں صرف کرونا کے مریضوں کا علاج ہوگا۔

ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، این ایچ ایس کے لیے 4لاکھ سے زائد رضاکاروں نے خدمات پیش کردیں، ہماری بنیادی پالیسی ہے گھر پر رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کے لیے بڑا نیٹ ورک تیاری کے قریب ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لندن میں کروناوائرس ٹیسٹ کی سہولت گھروں میں فراہم کی جاسکے گی۔

کٹ کے ذریعے گھر بیٹھے 15منٹ میں ٹیسٹ ہوجائے گا۔ کروناوائرس کٹ امازون یاہائی اسٹریٹ سے خریدی جاسکے گی۔ جس پر کام جاری ہے جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button