بین الاقوامی

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نرس نے خودکشی کرلی، انتہائی بری خبر نے سب کو رنجیدہ کر دیا

کورونا وائرس کا شکار ہونے والی نرس نے خودکشی کرلی، وہ سب سے زیادہ متاثرعلاقے لومبارڈی کے اسپتال میں فرائض انجام دے رہی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 34 سالہ اطالوی نرس ڈینئیلیا ٹریزی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شبہ تھا کہ ان سے متعدد لوگوں کوکورونا وائرس منتقل ہوا، جس پر انھوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اطالوی نرس کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرعلاقے لومبارڈی کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں میں فرائض انجام دے رہی تھیں اور کورونا وائرس کی علامات ظاہرہونے کے بعد قرنطینہ میں تھیں۔

اٹلی کی نیشنل فیڈریشن آف نرسزنے ڈینئلیا کی موت تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی غیرمعمولی تعداد کے باعث اٹلی میں ڈاکٹرز،نرسزاوردیگرپیرا میڈیکل اسٹاف انتہائی دباؤ میں کام کررہا ہے اورطبی عملے کوبحران سے نمٹنے کے لئے ناکافی طبی سہولیات کا بھی سامنا ہے۔

خیال رہے اٹلی میں صورتحال چین سے زیادہ بدتر ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی، اطالوی نرسوں کا کہنا ہے تھک گئے ہیں ، اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔

اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 743افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد کوروناسےاموات کی تعداد6ہزار820ہوگئی ہے جبکہ کورونا کےمزید5ہزار249کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے دنیا کے ایک سوستانوے ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 19ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ چارلاکھ بائیس ہزارسے زائد متاثرہیں اور وائرس سے اب تک ایک لاکھ نوہزار 102 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button