کونسا عاقل وائرس بنانے والے امریکا کی مدد قبول کرےگا: ایرانی سپریم لیڈر

امریکا پر کورونا وائرس بنانے کا الزام، رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امریکا پر کڑی تنقید، کہتے ہیں کونسا عاقل امریکا کی مدد قبول کرے گا۔

ایرانی قوم سے خطاب میں رہبر معظم نے امریکا کو جھوٹا اور مکار قرار دیا،اور کہاکونسا عاقل کورونا وائرس بنانے والے امریکہ کی مدد قبول کرےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں ایران کی سرافراز اورعظیم قوم اور تمام انسانوں کے سر سے کورونا وائرس کی بیماری کو دور کرنے کی درخواست کی اور صحت کے حکام کے تمام دستوارات پر عمل کی ضرورت پر زوردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا اس سال ہم حرم مطہر میں حاضر ہونے اور زائرین اور مجاورین سے ملاقات کرنے سے محروم ہوگئے لیکن ہمارا دل ہمیشہ کی طرح امام علیہ السلام سے مانوس ہے۔

عوام کو ایک بار پھر عید بعثت، عید نوروز، بہار اور نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اورفرمایا: بعثت کا عظیم الشان واقعہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

قرآن مجید کے ارشاد کے مطابق اللہ تعالی نے تمام بزرگ انبیاء (ع) سے میثاق لیا ہے کہ وہ خاتم الانبیاء ( ص) کی بعثت کے وقت ان پر ایمان لائیں اور اپنی امتوں کو بھی ان پر ایمان لانے اور ان کی مدد کرنے کی سفارش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں