بین الاقوامی

بریکنگ نیوز! زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے نکل گئے

سابق یوگو سلاو ری پبلک اور حالیہ آزاد یورپی ملک کروشیا میں 22 مارچ اتوار کو زمین لرز اٹھی ، جہاں صبح سویرے دارالحکومت زغرب میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ، زلزلے کی شدت نے متعدد رہائشیوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کیا ۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق 5.3 شدت کے زلزلے سے کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں املاک کو شدید نقصان پہنچا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ 

میڈیا کے مطابق صبح 6 بجے شہریوں نے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد اچانک اس کی شدت بڑھ گئی اور کروشیا کے دارالحکومت کے بہت سے باشندے سڑکوں پر آگئے۔

یورپ میں کام کرنے والے بحیرہ روم کے سیسمولوجیکل سینٹر (سی ایس ای ایم) کے مطابق ، اس زلزلے کا مرکز زغرب سے 7 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔

Related Articles

Back to top button