بین الاقوامی

امریکی صدر کا شمالی کوریا کو لکھا گیا خظ منظرِ عام پر آگیا، پوشیدہ کہانی سامنے آگئی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کو خط لکھا گیا ہے جس میں کورونا وائرس سے پیدا صورت حال پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا کے سربراہ کو خط لکھنے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کورونا وائرس کو نظر انداز کرنے کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور اموات کی تعداد 300سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے 7 ہزار 300 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہزار 684 ہو گئی۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وار جاری، جان لیوا وائرس اب تک کتنی زندگیاں نگل گیا؟ افسوسناک خبر

 

دنیا بھرمیں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، اب تک(188) ایک سو اٹھاسی ممالک میں دو لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

 

 

Related Articles

Back to top button