بین الاقوامی

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم ہوں، روس کا واضح موقف

روس کی وزارت خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تہران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی ویانا میں اقوام متحدہ کے ادارے میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں فرنٹ لائن پر ہے لہذا اس کے خلاف امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ ایران کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں عالمی امداد مل سکے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے کورونا وائرس کے دوران بھی ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ہم اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ ایران پر پابندیوں کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا وبا کی وجہ سے ایران شدید مشکلات کا شکار ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس وبا سے متاثر ہیں اور اموات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ معاشی پابندیوں کے باعث ایران کو اس وبا پر قابو پانے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button