بین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وار جاری، جان لیوا وائرس اب تک کتنی زندگیاں نگل گیا؟ افسوسناک خبر

دنیا بھرمیں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، اب تک(188) ایک سو اٹھاسی ممالک میں دو لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

مرض سے شکست کھانے والے افراد کی تعداد تیرہ ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ(93600) ترانوے ہزار چھ سو سے زائد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے پہلے متاثرہ ملک چین نے مہلک مرض پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے، جہاں آج صرف سات افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار دو سو پچپن ہے۔ چین میں اکاسی ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

ایران میں اب تک پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ بیس ہزار چھ سو سے زائد متاثرین اسپتالوں میں موجود ہیں، سات ہزار چھ سو سے زائد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

امریکا میں مزید تئیس ہلاکتوں کے بعد تعداد(280) دو سو اسی سے زائد ہوگئی ہے، جرمنی میں (75)پچہتر افراد ہلاک ، برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سو ستتر ہے۔

فرانس میں اب تک کورونا سے ساڑھے چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جنوبی کوریا میں ایک سو دو افراد ہلاک ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: برطانوی حکومت کا عوام کے لیے بڑا اعلان

واضح رہےکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے گی، ہوٹلوں کے کمروں میں اضافی بستروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کو برطانیہ میں قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں بے گھر افراد پہلے ہی مخلتف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں ایسے میں کورونا وائرس کا ان میں منتقل ہونا حکام کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

Related Articles

Back to top button