بین الاقوامی

کورونا وائرس: برطانوی حکومت کا عوام کے لیے بڑا اعلان

برطانیہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر بے گھر افراد کے لیے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے پیش نظر بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے گی، ہوٹلوں کے کمروں میں اضافی بستروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کو برطانیہ میں قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں بے گھر افراد پہلے ہی مخلتف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں ایسے میں کورونا وائرس کا ان میں منتقل ہونا حکام کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں مختلف ہوٹلز بے افراد کو چھت فراہم کرے گی تاکہ وہ مہلک وائرس سے بچ سکیں۔ ابتدائی طور پر ہوٹلز میں 300 کمروں کا بندبست کیا جارہا ہے جہاں اضافی بستر بھی ہوں گے۔

شہری حکومت کی جانب سے مناسب قیمتوں پر 12 ہفتوں کے لیے کمرے بک کررہی ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد رہائش اختیار کریں گے، ضرورت پڑنے پر اضافہ کمروں کی بھی بکنگ کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے بے گھر افراد کو ہوٹلوں میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ بنیادی ضروریات سے محروم بے گھر افراد از خود یہ کرنے سے قاصر ہیں جس کے باعث مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کئی بے گھر افراد صحت کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button