امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی کوروناوائرس کے پیش نظر گھر سے حکومتی امور دیکھ رہی تھیں تاہم کوروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ ’’نیگیٹو‘‘ آنے کے انہوں نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے امریکی وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔ دو ہفتے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کی تھی جسے کوروناوائرس کا مرض لاحق ہے۔ اسی تناظر میں ایوانکا نے اپنا ٹیسٹ بھی کروایا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا کے کئی عہدیداروں نے وائرس سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں قید رکھا ہوا ہے تاہم اس حوالے امریکی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایوانکا امریکی صدر کی خصوصی معاون کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے کوروناوائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ آج آئی۔ ایوانکا ٹرمپ میں کوروناوائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیلین عہدیدار فیبیو ونگرٹرن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، انہوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں ٹرمپ نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو نیگیٹو آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں