کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے ویکسین کی تیاری ایک شاندارکامیابی ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹرTedros Adhanom Ghebreyesus نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ویکسین تیار کرنے کا پہلا تجربہ شروع ہوگیا ہے جس میں حیرت انگیز کامیابی ملی ہے۔

وہ کوروناوائرس کی وباء کے خاتمے کے لئے عالمی تیاریوں کے سلسلے میں جنیوا میں بین الاقوامی سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے دنیا پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا وہی جذبہ برقرار رکھے جس سے ایبولا پر قابو پانے میں مدد ملی تھی۔

صحت کے عالمی ادارے کے سربراہ نے کہاکہ ستر فیصد سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے قومی سطح پر منصوبے موجود ہیں جبکہ باقی نواسی ممالک میں کوروناوائرس کے لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت موجودہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں