بین الاقوامی

کونسی دوا کورونا وائرس کے خلاف ہے مددگار؟ امریکی صدر نے بڑا دعویٰ کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں کرونا ویکسین میں کامیابی کا اعلان کریں گے، ملیریا کی ایک پرانی دوا کرونا وائرس کے خلاف مددگار ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، شہریوں کو کرونا وائرس کے معاشی انجام سے محفوظ رکھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرونا وائرس ’بلا‘ نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے، یہ وائرس سخت موسم اور گرمی میں خود مرجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بھی کرونا کے خاتمے کے لیے ویکسین بنانے کی دوڑ میں شامل ہے، ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی دوا ’کلورو کوئن‘ کرونا کے خلاف مددگار ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں 11 ہزار 348 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور آج بھی 21 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک میں جنگی حالات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف لڑائی کو جنگ کے طور پر لے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button