کورونا وائرس: ایک ماہ میں 10 لاکھ کٹس تیار کرسکتے ہیں، بڑے بیان سے پوری دنیا میں ہلچل

 ہمارے پاس کورونا کی تشخیص کرنے والی ایک لاکھ 15 ہزار کٹس موجود ہیں جبکہ ایک ماہ میں 10 لاکھ کٹس تیار کرسکتے ہیں۔

ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوجا نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کورونا کی تشخیص کرنے والی ایک لاکھ 15 ہزار کٹس موجود ہیں جبکہ ایک ماہ میں 10 لاکھ کٹس تیار کرسکتے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی صورت حال سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ترکی ایک ماہ میں 10 لاکھ کورونا وائرس کی کٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس ایک لاکھ 15 ہزار کٹس موجود ہیں جبکہ مشکل وقت میں بھی ہمارے ماہرین 20 لاکھ کٹس بنانے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم صرف بیرونِ ممالک سے آنے والوں کے ہی ٹیسٹ کررہے تھے، البتہ اب عام شہریوں کی اسکریننگ اور خون کے نمونے لیے جائیں گے تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کے ٹیسٹ کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز پہلے مریض کی موت ہوئی جس کی حکومت نے تصدیق کی اور بتایا کہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد بھی 98 تک پہنچ گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں اور حکومت کا ساتھ دیں، ترکی جلد ہی کورونا وائرس کو شکست دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں