بین الاقوامی

دنیا میں کورونا وائرس کو ہوئی شکست، ہزاروں مریض صحتیاب

ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ، 31 ہزار، 204 ہے، جن میں سے 86 ہزار، 261 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہوں بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، جن کی تعداد 86 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین میں اب تک 80928 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 70420 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 3245  کورونا وائرس سے متاثرہ مریض  ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکا میں اب تک 11234 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 108 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 161  کورونا وائرس سے متاثرہ مریض  ہلاک ہو چکے ہیں۔

جنوبی کوریا میں 8565  کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 1947 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں  پاکستان میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 448 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 5 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔

اسی طرح اسپین میں بھی 1107 افراد اب تک  صحتیاب ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ ایران میں 5979، فرانس میں 602، جاپان میں 191 کورونا وائرس سے متاثرہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس دنیا کے 170 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں اب تک 231,204 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم چین سمیت دنیا بھر سے 86,261 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جب کہ 6 ہزار کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف مملک میں اب تک 9390 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشت بری طرح متاثر ہے جب کہ اٹلی اور اسپین سمیت کئی ممالک نے لاک ڈاؤن بھی کر دیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی ملک کو لاک ڈاؤن کرتے ہوئے تمام ممالک کے لیے پروازیں 2 ہفتے کے لیے معطل کر دی ہیں جب کہ حکومت نے معیشت کو سنبھالنے کے لیے 50 ارب ریال کے پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ، معیشت بری طرح متاثر اور کئی ممالک نے لاک ڈاؤن بھی کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button