بین الاقوامی

کورونا وائرس: حکومت نے ماسک کی سرکاری قیمت مقرر کردی

تحفظ صارفین انجمن کے مطابق ماسک اور دستانوں کے سرکاری نرخ مقرر کردیے گئے ہیں، ماسک کتنے اقسام کے ہیں اس کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

سعودی عرب میں ماسک کی سرکاری قیمت مقرر کردی گئی، حکام کے مطابق ایک ماسک کی قیمت 60 ہللہ سے ایک ریال تک ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن کے مطابق ماسک اور دستانوں کے سرکاری نرخ مقرر کردیے گئے ہیں، ماسک کتنے اقسام کے ہیں اس کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

تحفظ صارفین انجمن کا کہنا ہے کہ صارفین سرکاری نرخ کے مطابق ہی ماسک اور دستانے خریدیں۔

انجمن کے مطابق ماسک 2 پرت یا 3 پرت والے ہوتے ہیں جبکہ این 95 قسم کے بھی ماسک ہوتے ہیں، این 95 ماسک عام لوگوں کے لیے نہیں ہیں۔ یہ شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے عملے کے لیے ہیں۔

دوسری جانب وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہر وقت ماسک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کے مطابق صرف 2 صورتوں میں ماسک کا استعمال کیا جائے، ایک اس وقت جب کوئی شخص کھانسی یا نزلہ زکام میں مبتلا ہو یا دوسرا اس وقت جب وہ کرونا وائرس کے کسی مریض سے مل رہا ہو۔

انجمن تحفظ صارفین نے ماسک کی سرکاری قیمتوں کے حوالے سے بتایا کہ ایک ماسک کی قیمت 60 ہللہ سے ایک ریال تک ہے۔ ماسک کی نوعیت اور برانڈ کی وجہ سے قیمت میں فرق ہو گا۔

اسی طرح 50 ملی لیٹرسینی ٹائزر کی قیمت 8 ریال سے 18 ریال تک مقرر کی گئی ہے، قیمت میں فرق دوا ساز کمپنی کے لحاظ سے ہے۔

انجمن تحفظ صارفین کے مطابق اگر لوگ پانی اور صابن سے ہاتھ دھو رہے ہوں تو ایسی صورت میں سینی ٹائزر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انجمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فارمیسیاں ماسک، دستانے اور سینی ٹائزر ایک شخص کو زیادہ مقدار میں فروخت کرنے سے معذرت کر رہی ہیں کیونکہ کسی ایک شخص کو اتنی ہی مقدار میں یہ چیزیں دینے کی ہدایت ہے جس کی اسے ضرورت ہو تاکہ دیگر صارفین بھی اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔

Related Articles

Back to top button