بین الاقوامی

کورونا وائرس، سعودی عرب میں شاپنگ مالز،عوامی تفریحی مقامات بند، ملازمین کی چھٹی

سعودی عرب کے حکام نے کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے شاپنگ مالز، عوامی بازار اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے قابل ستائش کارروائیاں جاری ہیں، حالیہ فیصلے میں سعودی حکام نے سرکاری ملازمین کو 16 روز تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ فیصلہ صحت، سیکیورٹی اور فوج میں خدمات انجام دینے والے افراد پر لاگو نہیں ہوگا۔

حکومت نے ریسٹورنٹ، عوامی بازار، شاپنگ مالز اور مالز میں موجود تفریحی مقامات و مراکز (پلے لینڈ) کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں تاہم یہ پابندی ادوایات فروخت کرنے والی دکانوں اور سپر مارکیٹوں پر عائد نہیں ہوگی۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپر ماکیٹس حکام ملازمین کو دستانے اور ماسک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دروازوں اور ٹرالیوں پر جراثیم کش ادویہ کا اسپرے کریں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر 15 مارچ سے عمل درآمد ہوگا۔

Related Articles

Back to top button