بین الاقوامی

خوف ناک کورونا وائرس نے مرکز کر لیا تبدیل، چین سے نکل کر یورپ کی سرزمین کو بنا لیا ٹھکانہ

تباہ کن وائرس نول کورونا نے چین کو چھوڑ کر یورپی سرزمین کو شکار گاہ بنا لیا۔ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔عالمی ادارہ صحت نے بھی کہہ دیا کہ وائرس کا مرکز چین نہیں رہا۔وبا کے عروج کے وقت بھی چین میں اس طرح کیسز رپورٹ نہیں ہو رہے تھے جتنی تیزی سے اب یورپ میں…

خوف ناک کورونا وائرس نے مرکز تبدیل کر لیا۔چین سے نکل کر یورپ کی سرزمین کو ٹھکانہ بنا لیا ۔عالمی ادارہ صحت نے بھی تسلیم کر لیا۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ یورپ میں تیزی سے وائرس سے متاثرہ افراد سامنے آرہے ہیں۔

چین میں وبا کے عروج کے وقت بھی اتنے کیسز رپورٹ نہیں ہو رہے تھے جتنے اب یورپ میں ہو رہے ہیں،وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعدادہزاروں تک پہنچ گئی ہے ، پوری دنیا میں سب سے زیادہ کیسز یورپ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس سےدو سو پچاس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار دو سو چھیاسٹھ ہوگئی ہے ،اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں ہلاکتوں کی یہ تعداد اب تک سب سے زیادہ ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں اٹلی میں وائرس کےدو ہزار پانچ سو سینتالیس کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد سترہ ہزار چھ سو ساٹھ ہوگئی ہے۔

Related Articles

Back to top button