شام میں فورسز کی بڑی کارروائی، بڑے علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کر دیا

شام میں فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے ادلب کے متعدد علاقوں کو دہشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروا لیا۔ فورسز نے “جبل الزاویہ” پر قابض دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید کر دیا ہے۔

شامی افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شہر حزارین کو دہشتگردوں کےکنٹرول سے آزاد کروا لیا ہے۔

مزید جانیے: شامی فوج کی ترک فورسز کے خلاف کارروائی، 33 ترک فوجی جاں بحق

شامی فورسز نے “کفرنبل” شہر کو بھی کنٹرول میں لے لیا۔ كفرنبل کو دہشت گردوں نے مرکز بنا رکھا تھا۔

شامی افواج جبل الزاویہ سے صرف بارہ کلومیٹر دوری پر موجود ہیں۔جبکہ اطراف کے درجنوں دیہات تاحال دہشتگردوں کے قبضے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کے خلاف شامی فورسز کی کامیاب کاروائیاں، شامی فورسز ادلب کے اہم شہر کفرنبل میں داخل …

مبصرین کا کہنا ہے کہ ادلب کے نذدیکی قصبوں کو کلیئر کروانے کے لیے شامی فوج کی جانب سے گرینڈ آپریشن کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں