بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات میں ایسا کون سا خوفناک تصادم ہوا جس سے کئی افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے رمس شام روڈ پر تیز رفتار کار ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹر ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر احمد السم النقبی کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 2 بھائی زخمی ہوئے جن کی عمریں 16 اور 20 سال کے درمیان ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی دونوں بھائیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ایک بھائی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ دوسرے بھائی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیورز سے گزارش ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور گاڑیوں کے مابین حفاظتی فاصلے کو نظر انداز کرنا متعدد حادثات کا سبب بنتا ہے۔

راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button