عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، امریکی فضائیہ کے طیاروں کی علاقے میں پروازیں

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق شمالی عراق میں صوبہ کرکوک میں واقع عراقی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے گئے جن میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جس فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے گئے وہ امریکی فوج کے زیر کنٹرول ہے جب کہ عراق اور امریکی فورسز کی جانب سے بھی راکٹ حملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراق فورسز نے بتایا کہ راکٹ حملے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب کیے گئے جس کے فوری بعد امریکی فضائیہ کے طیاروں نے علاقے میں پروازیں شروع کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں