بھارت نے کشمیر میں شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی چھپانے کی کوشش کی،ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ جاری

ہیومن رائٹس واچ کی سالانہ رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بھارت نے کشمیر میں شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی چھپانے کی کوشش کی۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن کے ذریعے تباہی کو چھپانے کی کوشش کی، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سخت محاصرہ کرتے ہوئے اضافی فوجی تعینات کیے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزرائے اعلیٰ، سیاسی رہنماؤں ، کارکنوں ، وکلا اور صحافیوں کو بغیر الزام کے نظربند کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ ،موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجی محاصرے کے باعث کشمیری بدستور مشکلات کا شکار ہیں، کشمیریوں نے انٹرنیٹ کی جزوی بحالی کے بھارتی دعوے کو سختی سے مستردکردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں