یوکرین طیارہ حادثے کے لواحقین کیلئے ایران کا بڑا اعلان

ایران یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو زر تلافی دینے پر آمادہ ہوگیا،،دوسری جانب ایران نے مظاہرین پر فائرنگ کی ویڈیوز کو مسترد کرتے فائرنگ کی تردید کر دی۔

ایران نے یوکرین طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو زر تلافی دینے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ایرانی میڈیا کے مطابق مرکزی انشورنس کمپنی کے سربراہ غلام رضا سلیمانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یوکرین کا جہاز انسانی غلطی کی وجہ سے ایران میں تباہ ہوا ،،جس کی وجہ سے حکومت متاثرہ خاندانوں کو ادائیگی کے سلسلے میں اچھا تعاون کرے گی۔

انشورنس کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جہاز کو غلطی سے فائر کا نشانہ بنایا گیا، ایران اور یوکرین اس نقصان پر بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب ایران نے مظاہرین پر فائرنگ کی ویڈیوز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں