چین کی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت، منہ توڑ جواب دیدیا۔۔۔ ٹرمپ کی سازشیں ناکام

چین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کر دی اور کہا پابندیاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتیں، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دونوں فریقین کو مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا مشورہ دیا۔

چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی کثیرجہتی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مخالفت کر دی اور چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پابندیوں کی دھمکیوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:فرانس، جرمنی، برطانیہ کا ایران جوہری معاہدے پرعزم کا اظہار، امریکی صدر پر تھرتھلی مچ گئی

گینگ شوانگ نے امریکہ پرزوردیا کہ وہ ایران اور چین کے درمیان قانونی اور منصفانہ تعاون کا احترام کرے، ترجمان نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیاکہ وہ خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں۔

 

 

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں