ملکہ برطانیہ کا غصہ انکے بیانات میں صاف جھلکنے لگا، ہیری اور میگھن کو کن القابات سے نوازا؟ نئے انکشافات سامنے

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کو شاہی ذمہ داریوں سے’ آزادی‘ کا پروانہ مل گیا۔ ملکہ برطانیہ کوئین الزبتھ نے ہیری اور میگھن کو اپنی نئی زندگی ان کی خواہش کے مطابق شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

شہزادہ ہیری اور خاندان کے دیگر افراد سے مشاورت کے بعد ملکہ برطانیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہیری، ان کے والد شہزادہ چارلس اور بھائی ولیم سے تعمیری تبادلہ خیال ہوا۔ ڈیوک اینڈ ڈچز کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیاہے۔

ملکہ نے کہا کہ وہ اور ان کاخاندان ہیری اور میگھن کی نئے جوڑے کے طور پر نئی زندگی شروع کرنے کی خواہش کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگرچہ ہماری خواہش تھی کہ وہ مکمل طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم شاہی خاندان کا حصہ رہتے ہوئے آزاد اور خودمختاری کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ملکہ کا بیان غیر معمولی اور انتہائی حیران کن ہے جس میں ہیری اور میگھن کو روایات کے مطابق ان کے شاہی القابات کے بجائے ناموں سے پکارا گیاہے۔

کینیڈا میں مقیم میگھن بھی بذریعہ ٹیلی فون اس گفتگو کا حصہ بنیں۔ واضح رہے کہ شاہی خاندان کے یہ شدید اختلافات اس وقت سامنے آئے جب 35سالہ ہیری اور ان کی 38سالہ اہلیہ میگھن مرکل نے اعلان کیا کہ وہ اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہورہے ہیںاور اپنی باقی زندگی شمالی امریکا میں گزاریںگے۔

شاہی جوڑے نے یہ بیان شاہی خاندان سے مشاورت کے بغیر دیا تھا جس پر رائل فیملی نے دکھ اور مایوسی کا اظہارکیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں