چوروں کا رقم چرانے کا نیا طریقہِ واردات، اے ٹی ایم مشین کو کیسے توڑ ڈالا، سب حیران ، پولیس پریشان

چوروں نے رقم چرانے کے لیے اے ٹی ایم مشین توڑ ڈالی مگر کیسے؟ نیا طریقہ ایجاد کر دیا۔ بڑی خبر نے تہلکہ مچا دیا

متحدہ عرب امارات میں چوروں نے رقم چرانے کے لیے ہتھوڑے سے اے ٹی ایم مشین توڑ ڈالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں رقم چرانے کے لیے ہتھوڑے سے اے ٹی ایم مشین توڑنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابوظبی پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ابوظبی پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزمان کی جانب سے استعمال کیا جانے والا ہتھوڑا اور ایک المونیم کا ٹکرا برآمد کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ابوظبی کے علاقے مسافا میں چھاپہ مار کر ملزمان کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے رقم چرانے کے لیے اے ٹی ایم مشین توڑنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں