بزرگ رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل ہوگئی

فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب رسول اکرم ﷺ کا ذکر کرتے ہوئے انتقال کرگئے۔

انھوں نے آخری بات کلمۂ طیبہ لا إلہ إلا اللہ کہی۔ ویڈیو وائرل ہو گئی،

تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم ایک فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب نے منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کی ، تقریب میں رسول اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ بیان کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے ، ان کی زبان پر آخری بات کلمۂ طیبہ لا إلہ إلا اللہ تھی۔

فلسطینی بزرگ محمود عبداللطیف ابوخطاب کے اللہ کا ذکر کرتے ہوئے انتقال کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی یاد سال 2017 میں انڈونیشیا کے معروف قاری الشیخ جعفر عبدالرحمان تقریب میں قرآن کریم کی سورہ ملک کی تلاوت کرتے ہوئے انتقال کرگئے تھے۔

الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی اور جب آیت نمبر 2 پر پہنچے ، جس میں اللہ تعالی کا فرمان ہے’’جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزماکر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے‘‘ تو انہیں دل کا دورہ پڑا اور اگلی آیت مکمل کرنے سے پہلے گرپڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں