بین الاقوامی

چین کا اسلام آباد سے چین کیلئے نئے روٹ کا آغاز،اب سفر کتنی دیر میں ہو گا؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

چینی ایئرلائن نے اسلام آباد اور چین کے شہر کم منگ کے درمیان نئے روٹ کا افتتاح کر دیا۔

چائنہ سائودرن ائیر لائنز کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں نئے روٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چینی ائیرلائن کے نئے روٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر نے بھی شرکت کی۔چینی ائیرلائن کی جانب سے افتتاح کیے جانے والے نئے روٹ سے اب دونوں شہروں کے درمیان سفر 18 گھنٹے سے کم ہوکر 4 گھنٹے 25 منٹ کا رہ گیا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر چینی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر نے خطاب کے دوران بتایا کہ نئے روٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں چلیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ 2 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔

جبکہ دوسری جان ایک خبر کے مطابق عمرہ انشورنس سکیم، کس صورت میں کلیم نہیں ملے گا،وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے جامع انشورنس سکیم کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اس سکیم میں دو صورتوں میں عمرہ زائرین کو کلیم نہیں ملے گا،مکہ اخبار کے مطابق اگر سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ انشورنس سکیم ہولڈر کی طبی موت واقع ہوگئی یا مکمل مفلوج ہوگیا تو کسی بھی خسارے، نقصان،بالواسطہ یا بلا واسطہ ذمہ داری کا کلیم نہیں دیا جائے گا، دوسری صورت یہ ہے کہ عمرہ انشورنس سکیم ہولڈرنے کوئی ایسا کام کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی یاوہ مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تب بھی اسے انشورنس سکیم کے تحت کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

کوئی کلیم نہیں دیا جائے گا،اگر عمرہ انشورنس سکیم ہولڈر کسی عام حادثے کا شکار ہوا تو ایسی صورت میں اسے معاوضہ دیا جائے گا۔حادثاتی موت یا حادثاتی طور پر دائمی مکمل مفلوج ہوجانے یا کسی قدرتی آفت کی وجہ سے موت واقع ہوجانے پر بھی کلیم ملے گا،قدرتی آفات یا حادثاتی وفات پر فی کس معاوضہ ایک لاکھ ریال یا عدالت کے فیصلے کے مطابق مقررہ رقم ہوگی۔ مردوں کی انتہائی حد 3لاکھ ریال او رخواتین کی ڈیڑھ لاکھ ریال مقرر کی گئی ہے،متوفی  کی باقیات اس کے وطن پہنچانا انشورنس سکیم میں شامل ہے۔ اس پر زیادہ سے زیادہ لاگت 10ہزارریال فی کس برداشت کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button