بین الاقوامی

چیتے کا بچے پر حملہ, تہلکہ خیز ویڈیو نے ہلچل مچا دی

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے چڑیا گھر میں چیتے نے بچے پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ڈبلن کے چڑیا گھر میں تفریح کی غرض سے پہنچے تو بچہ کھیل کود میں مصروف تھا کہ اچانک پیچھے سے چیتے نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق شکر ہے کہ چڑیا گھر کے چیتے کا حملہ اس وقت ناکام ہوگیا جب بچہ شیشے کی دوسری طرف موجود تھا اور شیر دوڑتا ہوا شیشے سے ٹکرایا۔

بچے کے والد روب سی کی جانب سے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، روب سی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے پر چیتے نے حملہ کیا مگر وہ شیشے کی دوسری طرف موجود تھا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو کو تقریباً 50000 افراد نے لائیکس کیا اور 10 ہزار کے قریب لوگوں نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو کو ٹویٹر پر 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد ویوز حاصل ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے شہر ریاض کے چڑیا گھر میں شیر نے ایک شخص پر حملے کرکے اسے دبوچ لیا تھا مذکورہ شخص کو ملازمین کی جانب سے شیر پر گولیاں برسا کر بچایا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button