بین الاقوامی

بھارت نے خطرناک ترین میزائل چلا دیا، بڑی خبر آگئی، سب حیران و پریشان

بھارتی فوج کی جانب سے اپنے ملک کی ساحلی پٹی پر اپنے سب سے جدید اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ بھارت نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والا خطرناک ترین میزائل چلا دیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے اینٹی ائیر کرافٹ کا تجربہ اپنی ساحلی پٹی پر کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی تاریخ کے سب سے جدید زمین سے فضاء میں مار کرنے والے اینٹی ائیر کرافٹ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت نے حال ہی میں اپنے پرانے اینٹی ائیرکرافٹ میزائلوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے سلسلے میں اب پہلا عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ بھارت نے اپنی ساحلی پٹی پر زمین سے فضاء میں مار کرنے والے اینٹی ائیر کرافٹ کا تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل کا نام پناکا بتایا جا رہا ہے۔ یہ میزائل 30 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت نے یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارتی فوج مسلسل پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز کاروائیاں کر کے جنگ چھیڑنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے عالمی برادری کو بتایا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف دشمنی پر مبنی خطرناک عزائم رکھتا ہے۔ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے دنیا اور اپنی عوام کی بھی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

بھارت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگی ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ بھارت نے سرحد پر براہموس اور اسپائس میزائل نصب کر دیے ہیں جبکہ جنگی ٹینک بھی تعینات کیے جا چکے ہیں۔

سرحدوں پر بھارتی فوج کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر حالیہ کچھ عرصے کے دوران اشتعال انگیز کاروائیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کیا ہے۔

بھارت کی اشتعال انگیز کاروائیوں کے باعث درجنوں کشمیری اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت نظر آ رہی ہے۔ بھارت میزائلوں سے آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے۔ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے کوئی جارح قدم اٹھایا تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار بیٹھی ہے۔

Related Articles

Back to top button